علاقائی

سیالکوٹ:خواجہ محمد صفدر میڈکل کالج کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات

سیالکوٹ﴿بیوروچیف﴾پرنسپل گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر(رح) میڈیکل کالج سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹرشاہ زمان ملک نے کہا ہے کہ سپورٹس انسان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے کردار پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے خواجہ محمد صفدر میڈکل کالج کے سالانہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ د دیال، ڈاکٹر مسعودالسید، ڈاکٹرجاویدقریشی، ڈاکٹرندیم شفیق، ڈاکٹرافسر، پروفیسرڈاکٹر عبدالستار، پروفیسر ڈاکٹر تحسین اقبال، ڈاکٹر صالح، ڈاکٹر ساجد، پروفیسر ڈاکٹر واجدہ تسنیم، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ کوکب، پروفیسر ڈاکٹر ریما، عبدالخالق اور عمر سبحانی بھی موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہ زمان ملک نے میڈیکل کالج کے طالب و علموں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی تعلیم پر دیں اور خوب دل لگا کرپڑھے ۔ انہوں نے کہاکہ کالج ہذا کا اس سال کا رزلٹ92فیصد رہاجس کی بنائ پر پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میںہمارا کالج چھ ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر طلبائ مزید محنت کریں تو یہ رزلٹ100فیصد ہوسکتا ہے ۔قبل ازیں کھیلوںجن میں کرکٹ، ٹیبل ٹینس، کیرم بورڈ، فٹ بال، سترنج اور رسہ کشی کے علاوہ اتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں مجموعی طوراول پوزیشن سرسید گرین ہاؤس نے حاصل کی جبکہ ایوبین بلو ہاؤس دوسرے، اقبالین ییلو ہاؤس تیسرے اور جناح ریڈ ہاؤس چوتھے نمبر پر رہا۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہ زمان نے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker