علاقائی

سیالکوٹ:خواتین یونیورسٹی کے بل کی اسٹیڈنگ کمیٹی اور پنجاب کابینہ نے منظوردے دی ہے۔

سیالکوٹ (بیوروچیف﴾پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب/رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق نے کہاہے کہ سیالکوٹ خواتین یونیورسٹی کے بل کی اسٹیڈنگ کمیٹی اور پنجاب کی کابینہ نے منظوردے دی ہے جس کے بعد خواتین ڈگری کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا اور رواں سال جون تک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند طالبات کو شہر اقبال(رح) میں ہی تعلیمی سہولیات حاصل ہوجائینگی۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سٹی ہائر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کے مستحق 34طلبہ میں تعلیمی1لاکھ42ہزار200روپے کے نقد تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل اقبال، پرنسپل محمد رئیس میر،اے ای او محمد شہباز ، مہر بلو، چوہدری احسان، نثار کھوکھر، بلقیس رانی اور سابق کونسلر ذولفقار کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ سیالکوٹ میں 200ایکٹر رقبہ پر انجینئرنگ کالج کی تعمیر کے کام بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر سیالکوٹ کے ہر ہائی سکول میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائیں گئے ہیں جن میں سکول اور کالجوں میں نئے بلاکس کی تعمیر کے علاوہ بجلی، پانی، ٹائلیٹ ، فرنیچراور چار دیواری کے سینکڑوں منصوبے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت محدود وسائل کے باوجودہر ممکن وسائل شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے مہیا کررہی ہے وہاں پر اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی کمٹمنٹ کے ساتھ قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے ملک کو بہت بڑے چیلنجیز کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گذر رہا ہے اور غیر جمہوری قوتیں ملک میں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیںاور مختلف لوگوں کو اکٹھا کرکے اپنی مرضی کے لوگ عوام پر مسلط کرنا چاہتیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ64سالوں میں سیاسی رہنماؤں کو حقیقی معنوں میں عوام کو لیڈ کرنے ہی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کرکریں اور اسی کو دیں جو اس کا حقدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس حالت میں پہنچ چکا ہے جہاں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور دیگر مسائل گھمبیر شکل اختیار کرچکے ہیںجن کو ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کے صرف 1500 پارلیمنٹرین حل نہیں کرسکتے ہیں اور ان میں بھی سے اکثریت کرپٹ لوگوں کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی بقائ اور سلامتی کیلئے اٹھارہ کروڑ عوام کی بھیڑ کو قوم بنانے کیلئے ہرذمہ دار شہری کو اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے ہوگئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ سٹی ہائر سیکنڈری سکول سیالکوٹ محمد رئیس میر سکول کی تعمیر ترقی کیلئے62لاکھ روپے کی خطیر رقم کے اجرائ پر ایم این اے خواجہ محمد آصف اور چوہدری محمد اخلاق کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ اساتذہ اپنی قومی ذمہ داریاں اور فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل اقبال نے کہاکہ سیکنڈری کے طلبائ میں وظائف کی رقم 4500روپے سے بڑھا کر 10000روپے سالانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر جلد عملدرآمد کی توقع ہے ۔ بعد چوہدری محمد اخلاق نے بچوں میں وظائف تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ میں سید ندیم رضا کے بڑے بھائی سیداعجازرضاشہید ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker