Uncategorized

سیالکوٹ: ڈسکہ روڈ پرواقع ٹاؤن پر سینکڑوں متاثرین کا احتجاج ، انتظامیہ بااثرٹاؤن مالکان کے ساتھ

سیالکوٹ(سعید پاشا)تھانہ موترہ کے علاقہ ڈسکہ روڈ پرواقع ٹاؤن پر سینکڑوں متاثرین کا احتجاج متاثرین نے ڈنڈے سوٹے اٹھائے ہوئے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ مذکورہ ٹاؤن میں ہماری پراپرٹی کو ادائیگوں کے بغیر شامل کر لیا گیا ہے اور انتظامیہ بااثرٹاؤن مالکان کا ساتھ دے رہی ہے جس پر ضلع بھر کی پولیس نے ٹاؤن کو گھیرے میں لے لیا تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مشتعل متاثرین ٹاؤن انتظامیہ اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ڈی ایس پی ڈسکہ شعیب چیمہ مظاہرین سے مذاکرات کیئے تاہم مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ متاثرین کے مذاکرات جاری ہیں ٹاؤن انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ مظاہرین کو مقامی ایم این اے کی آشیر آباد حاصل ہے اور وہ ہمارے خلاف احتجاج پر انہیں اکسا رہے ہیں تاہم مظاہرین نے سیالکوٹ ڈسکہ روڈ بلاک کرد یا جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو ئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ مہنگائی کی صورتحال ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker