تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں تعلیم کیلئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ، انجینئر شبیر انصاری

سیالکوٹ(سعید پاشا) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ انجینئر شبیر انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے طالب علموں کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں نان سیلری بجٹ کی ذریعے سکولو ں کی حالت زار بدلنے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پرائمری سکول گنجیانوالی سیالکوٹ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ای اوڈالوالی سہیل شریف میراور اے ای او ہیڈ کوارٹر پرویز ضیائی ،پرنسپل ملک یاسین احمد،حافظ محمد رفیق اور شبیر مغل بھی موجود تھے ۔ اے ای او سیالکوٹ شبیر انصاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایجوکیشن روڈ میپ کو کامیاب بنانے کیلئے ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو کی زیر نگرانی سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فرگذاشت نہیں کیا جائے گی اور اس سلسلہ میں اساتذہ کا تعاون حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں اور بغیر فیس کے تعلیم دی جارہی ہے جبکہ مستحق طالب علموں کو یونیفارم بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  آفریدی کو کپتان دیکھنا چاہتا ہوں، شعیب اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker