پاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ: سالوں سے اقتدار میں مختلف حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار کر ملک کو دنیاکا مقروض بنا ڈالا، عابد قریشی

سیالکوٹ(نامہ نگار) پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ائیرکنڈیشن سیکورٹی نما گھروں محلوں میں رہنے والوں، بڑے بڑے ہوٹلوں میں کھانے کھانیوالوں، دنیاکے مہنگے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروانیوالوں،اپنے بچوں کو دنیا کے بڑے بڑے اور مہنگے سکولوں میں تعلیم دلوانیوالوں،صاف پانی پینے والوں اور دنیا کے بڑے بڑے بنکوں میں اپنا اربوں ڈالر رکھنے والوں کو تھر و چولستان میں سورج کی آگ سے تپتی مٹی میں بھوسے ،گارے،کانے اورمٹی سے بنے گھروں اورجھونپڑیوں میں رہنے والے لاکھوں بھوکے،ننگے،پیاسے،تعلیم وصحت سے محروم انسانوں،جانوروں اور پرندوں کی زندگی کی قدروقیمت کاکیا احساس ہوگا۔اگر تھر کے لوگوں کی اموات اور دیگرمسائل کو میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں، مختلف این جی اوز اور اقوام متحدہ کے ادارے سمیت دیگر ادارے نشاندہی نا کرتے توآج بھی وہاں حکومتی و انٹرنیشنل امداد نہیں پہنچی اور حکمران میلوں ٹھیلوں میں قوم کا اپنی فلاح کیلئے ٹیکس کی صورت میں دئے ہوئے اربوں روپے ضائع کررہی ہوتی اور ڈالر کی قیمت تونیچے آرہی ہے لیکن کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ اوپر جارہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مہنگائی ،بے روزگاری، ملاوٹ و ذخیرہ مافیہ کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام پرہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگ خود کشی،چوریاں،ڈکیٹیاں اور مجرم بننے لگے ہیں اور5,6 خاندانوں نے گزشتہ چالیس سالوں سے اقتدار میں مختلف حکومتوں کی آڑ میںآکرملک میں لوٹ مار کر ملک کو دنیاکاسترارب ڈالر کا مقروض بنادیااور قومی اداروں وخزانوں میں کھربوں کی کرپشن کرکے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے اگر پاکستانی حکمران سمیت تمام پاکستانی اپنا اربوں ڈالر اپنے مادر وطن میں لے آئیں تو ہمارا روپیہ ڈالر کو کراس کرجائے اور ہماری معشیت کو ایک نئی طاقت مل جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ”وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے مہاتیر محمد“

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker