علاقائی

سیالکوٹ:ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیرکا70فیصد کام مکمل،چوہدری محمد جمیل اشرف

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد جمیل اشرف نے کہا ہے کہ موضع جامکے میں 7کروڑ 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کا70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لڑکیوں کا اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دوردراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بات حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے تعلیم کی اہمیت کی پیش نظررکھتے ہوئے گورنمنٹ گرلزمڈل سکول راجوکے میں 83لاکھ اور گورنمنٹ بوائز سکول پیلو مار میں 65لاکھ روہے کی لاگت سے توسیعی منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے اور یہ منصوبے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ہائی سکولوں میں کمپیوٹرز لیب کا قیام ، ایجوکیٹر ز کے میرٹ پر بھرتی اور 1لاکھ25ہزار ہونہار طلبائ و طالبات میں میرٹ پر لیب ٹاپ کی مفت تقسیم اس کا عملی مظاہرہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پڑھا لکھا پنجاب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو قتل کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں،فاروق امجد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker