سیالکوٹ(مرزا رضوان ) بھینس نے ٹوینز کوجنم دے دیا۔ذرائع کے مطابق پسرور کے نواحی گاؤں گجر گرایا میں محمد شریف فوجی کی بھینس نے گزشتہ روز دو بچوں کو جنم دیا ہے۔جن میں ایک میل(کٹا) اور دوسری فی میل(کٹی) ہے۔عموما بھینس ایک بچے کو ہی جنم دیتی ہے مگر خدا کی اس قدرت کو دیکھنے کے لئے لوگ دور دراز سے شریف فوجی کی بھینس کو دیکھنے کے لئے آ رہے ہیں۔مزیدبراں یہ کہ بھینس اور اور اس کے بچے سب صحت مند ہیں۔
You must be logged in to post a comment.