تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ سٹی سرکل پولیس نے قتل ، ڈکیتی وراہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ایک سو دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے ، ڈی ایس پی سٹی مقصون لون

punjab policeسیالکوٹ (سعید پاشا )سیالکوٹ سٹی سرکل پولیس نے قتل ، ڈکیتی وراہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ایک سو دو اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی مقصون لون نے بتایا ہے کہ اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی ہے اور اس دوران گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان میں اے کیٹگری کے دس خطرناک اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں جبکہ بانوے اشتہاری مجرمان دوسرے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ پولیس نے پانچ عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹی سرکل کے چھ تھانوں کینٹ ، حاجی پورہ ، کوتوالی ، سول لائن ، نیکاپورہ کی پولیس نے بیس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار رائفلیں ، ایک بندوق ، تیرہ پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی ہیں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 36ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چر س، ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن اوردو سو اڑتیس بوتل شراب بھی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ ڈی ایس پی مقصود لون نے مزید بتایا کہ شہر میں فلائنگ کائنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 36ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے بکہ سرچ آپریشن کے دوران22مشکوک ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا اور آٹھ غیر ملکی بھی گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ :ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker