تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ : 6 افراد کے قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو پھانسی

سیالکوٹ(مانیٹرنگ سیل) سینٹرل جیل میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ سینٹرل جیل سیالکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کے جرم میں 2 سگے بھائیوں کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ ناصر محمود اور طاہر اقبال نے زمین کے تنازع پر 2002 میں 6 افراد کو قتل کیا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں سزائے موت دینے والے ممالکے کے حوالے سے اپنی رپورٹ شائع کی تھی جس میں پاکستان سعودی عرب اور ایران کے بعد تیسرے نمبر پر تھا۔ پاکستان نے دسمبر 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں حملہ کرکے 150 افراد کو شہید کردیا تھا جس میں بڑی تعداد اسکول کے بچوں کی تھی۔ اے پی ایس پر حملوں کے بعد سے ملک بھر میں قتل کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker