پاکستانتازہ ترینعلاقائی

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ میں میگاپراجیکٹس کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز جاری

sialkotسیا لکوٹ (سعید پاشا)پنجاب حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کیلئے50کروڑ روپے کے ترقی فنڈز جاری کردیئے گئے یہ فنڈزمنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی تجویز کردہ میگاپراجیکٹس پر خرچ کئے جائیں گے ۔ یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی اور سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی محسن اشرف، آصف باجوہ ،رانا لیاقت علی اور رانامحمد افضل ، نمائندہ پی پی121رانا محمد عارف ہرناہ ، سابق ایم پی اے چودھری جمیل اشرف اور ای ڈی او فنانس سیالکوٹ ندیم سرور کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے امسال صوبے کے اضلاع کی ترقی کیلئے 15ارب روپے رکھے ہیں جس میں سے50کروڑ روپے ضلع سیالکوٹ کے حصے میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کے مطابق یہ فنڈز ضلع کی سطح کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں اور کوئی اسکیم5کروڑ روپے سے کم لاگت کی منظور نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ باہمی مشاورت سے ضلع کی ترقی کیلئے منصوبے تاکہ ان منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے ۔ ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ضلع سیالکوٹ کی تعمیر ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ضلع کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ضلع میں اس وقت کرونا کے 10مریض ہیں جو کہ اپنے اپنے گھروں میں آئسو لیشن میں ہیں یہ مریض خطرے سے با ہر ہیں . ترجمان ضلعی انتظامیہ برائے انسداد کرونا خو رشید جیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker