تازہ ترینعلاقائی

چونڈہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز ۔کاروبارزندگی معطل

sialkotسیالکوٹ(کرائم رپورٹر)ملک بھر کی طر ح سیالکوٹ کے شہر چونڈہ میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹے سے تحاوز کر گیا۔أٹھ أٹھ گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروباری زندگی معطل ہوا ہے۔یو پی ایس اور جرنیٹر بھی جواب دے گے ہیں۔صبح دفاتر اور سکول جانے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ مسلسل جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے بچے لیٹ ہو جاتے ہیں۔مارکیٹیں اور بازار مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ویران نظر آتے ہیں۔بجلی سے وابستہ افراد کے روزگار بند ہونے کی وجہ وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ گی ۔مساجد میں بھی وضوکے لیے پانی نایاب ہوگیا۔جس کی وجہ سے نمازی حضرات بھی شدید پریشانیوں اور مشکلات سے دو چار ہو گے ۔پانی کی عدم دستیبابی کی وجہ سے گندم کی فصل اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔لوگوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے راو نہ اب وقت دور نہیں جب معاشی مساہل سے ستا ئے ہوئے عوام حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گئے۔

یہ بھی پڑھیں  کشمیر ،جنوبی ایشیا میں داعش کے بڑہتے خطرات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker