پاکستانتازہ ترینعلاقائی

سری لنکن وزیر اعظم مسٹر ڈی ایم جئے رتنے کا اے ایف ٹی سی کے نو منتخب شیر احمد ناز اور دیگر عہدیداروں سے حلف

COLOMBO oath takingسیالکوٹ(سعید پاشا)نو منتخب سینئیر نائب صدر ایشیئن فیڈریشن آف تھراپیوٹک کمیونٹیز(اے ایف ٹی سی) برائے ایشیاء بشیر احمد ناز نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک سے منشیات کی لعنت کے خاتمے، نشہ کے عادی مریضوں کے بین الاقوامی معیا ر کے مطابق علاج معالجے اور ان کو پھر سے معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے ہر سطح پر انفرادی و اجتماعی اقدامات کرنے کی اشد ضروری ہے۔ اس نیک مقصد میں معاشرے کے ہر شہری کے فعال کردا رکو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ایشیائی ممالک مل جل کر ایک موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ یہ تمام ممالک اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربات، مشاہدات اور جدج ریسرچ سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں اے ایف ٹی سی ایشیاء کا سینئیر نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے آبائی شہر ڈسکہ آمد کے بعد اخبار نویسوں سے دوران گفتگو کیا۔ بشیر احمد ناز ( چئیرمین ینگ بلڈ فاؤنڈیشن ڈسکہ) پہلے پاکستانی ہیں جو اس عہدے پر بھاری اکثریت سے دو سال کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔یہ انتخاب سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ نویں سالانہ اے ایف ٹی سی کانفرنس کے دوران عمل میں لایا گیا۔ جس میں 34ایشیائی ممالک کے مندوبین نے خصوصی شرکت کی۔پاکستانی وفد کیا قیادت بشیر احمد ناز نے کی۔ اے ایف ٹی سی کی 25سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان نے یہ سیٹ جیتی ہے۔ یہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بشیر احمد ناز نے مذید کہا کہ اب پاکستان ایشیاء سے منشیات کے استعمال کی روک تھام، نشہ کے عادی مریضوں کے بہتر علاج معالجے اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طور پر اپنا فرنٹ لائن کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ کولمبو پلان تنظیم کے زیر اہتمام سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران سری لنکا کے وزیر اعظم مسٹر ڈی ایم جئے رتنے نے بشیر احمد ناز اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر سری لنکا کی روایات کے مطابق بشیر احمد ناز نے سری لنکن وزیر اعظم کو روائتی دوستی انگوٹھی بھی پہنائی۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button