تازہ ترینعلاقائی

معاشرے کو مذہبی منافرت اور عدم برداشت سے پاک کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی سی او سیالکوٹ

Amnaanسیالکوٹ(سعید پاشا)معاشرے کو مذہبی منافرت اور عدم برداشت سے پاک کرنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجبکہ وطن عزیز کے دشمنوں کی سازشوں کا باہمی اتفاق اور اتحاد سے ہی مقابلہ ممکن ہے ۔یہ بات ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے جامعہ العالم میں شیخ الحدیث حافظ محمد عالم کے صاحبزادوں کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اعزاز میں دیئے گئے ایک پُر وقار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد نفیس گوہر، صاحبزادہ حامد رضا،حافظ رضا، ڈی او سی سیالکوٹ ملک عابد اعوان، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال، ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ مقصود لون، جنرل سیکرٹری ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ حافظ کفایت اللہ شاکر، مفتی محمد عارف، مولانا فیض علی کرپالوی، احسان الہٰی رحمن، مولانا جواد نقوی، خواجہ عامر، حافظ نیاز احمد، حافظ غلام محی الدین،علامہ عقیل احمد ظہیر، ندیم جعفری،مولانا صفدر علی پسیہ ، لیاقت علی لیاقت اور ایوب اوپل کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر موجود تھے۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے اور یہاں پر کسی قسم کی مذہبی منافرت یا فرقہ واریت نہیں پائی جاتی جس کا سہرا سیالکوٹ کی ضلعی امن کمیٹی کے سر ہے جن کی بے پناہ کوششوں سے شہر اقبال امن کا گہوارہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی امن کمیٹی دوسرے اضلاع کیلئے قابل تقلیدکمیٹی ہے جس سے دوسرے اضلاع کی امن کمیٹیاں استفادہ حاصل کرکے اپنے شہروں میں امن قائم کرسکتیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد نفیس گوہر نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے مثالی مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیااور امن و امان کو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا اس پر ضلعی امن کمیٹی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں ضلعی امن کمیٹی اراکین نے دن رات پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیاجس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔ حافظ حامد رضا نہیں کہا کہ اتحادبین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے جس کا تمام مکاتب فکر نے ملکر مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو نیکی کے کاموں کی ترغیب دیں اور برائی سے روکیں۔ تقریب سے حافظ محمد رضا، مولانا فیض کرپالوی، مفتی کفایت اللہ شاکر اور مفتی محمد عارف نے بھی خطاب کیا۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!