تازہ ترینعلاقائی

ڈرون حملوں کے خلاف قومی اتفاقِ رائے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کر کے سخت پالیسی اختیار کی جائے

Sialkot Newsسیالکوٹ(سعید پاشا) ڈسٹرکٹ اٹارنی (ر)پیر سید لیاقت علی شاہ بنیامین ، ابوسعدیہ سید جاویدعلی شاہ(سجادہ نشین درگاہ حضرت سید امام علی الحق شہیدؒ )اور صاحبزادہ محمد حامد رضاء (سابق وزیر آزاد حکومت جموں و کشمیر )نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے ملک اور عوام کی سالمتی کی خاطرڈورون حملوں کی پالیسی اختیار کی ہے توپاکستان کو اپنے ملک اور عوام کی سلامتی کی خاطر یہ حملے روکنے کا کیوں حق حاصل نہیں۔ اس تناظر میں تو قومی اتفاق رائے کی تحت نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کر کے ہی امریکہ کو پیغام دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان تنہا( پی ٹی آئی)کے پلیٹ فارم سے ایسا اقدام اٹھاتے ہیں تو اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج بر آمد ہوتے نظر نہیں آتے جبکہ تن تنہا کی گئی اس کوشش کی ناکامی سے دنیا میں پورے ملک کی ناکامی کا تا ثر پیدا ہو گا اس لئے مناسب یہی ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف قومی اتفاقِ رائے سے کوئی سخت پالیسی اختیار کی جائے اور محض رسمی بیانات پر اکتفا نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر اب بھی مصلحتوں کے تابع نرم رویہ اختیا ر کیا گیا تو پھر امریکہ اور دوسرے نیٹو ممالک کے لیے ہم سے زیادہ نرم چارہ اور کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button