تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او سیالکوٹ کا مختلف کالجز پر اچانک چھاپہ ‘ ڈیوٹی سے غیر حاضر 2ایسوسی ایٹ پروفیسر‘ 31لیکچرار اور 12اسسٹنٹ پروفیسر زسمیت60اہلکار معطل

DCO Inspectionssسیالکوٹ(سعید پاشا)ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو کے مختلف کالجز پر اچانک چھاپے ‘ ڈیوٹی سے غیر حاضر 2ایسوسی ایٹ پروفیسر‘ 31لیکچرار اور 12اسسٹنٹ پروفیسر زسمیت60اہلکاروں کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او افتخار علی ساہو نے آج صبح مختلف کالجز پر چھاپے مارے ۔ اچانک چھاپوں کے دوران گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خاور منصور، ایسوسی ایٹ پروفیسر عباس علی دلاوری،لیکچرارانگلش شاہد محمود، لیکچرار غلام دستگیر، لیکچرارمحمد طاہر، لیکچرارمحمد وقاص، لیکچرارمحمد وقاص، لیکچرارطارق محمود، لیکچرار بیالوجی شاہد محمود، لیکچرار نوید اکرم ، لیکچرارکامران صوفی، لیکچرارمحمد افضل، لیکچرارانوار الحسن، لیکچرار شکیل تبسم، اسسٹنٹ پروفیسرجاوید کمار، اسسٹنٹ پروفیسراحسن جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر امیر خان، اسسٹنٹ پروفیسر نور اے بلال، اسسٹنٹ پروفیسر نصیر شائق، اسسٹنٹ پروفیسر سلطان بختیار، اسسٹنٹ پروفیسرنعمت اللہ ، اسسٹنٹ پروفیسر جاوید اقبال، لیب اسسٹنٹ رفاقت علی اور سینئر کلرک شرافت علی، گورنمنٹ علامہ اقبال پوسٹ گریجوایٹ کالج پیرس روڈ سیالکوٹ لیکچرار حافظ عبدالستار، لیکچرار محمد اجمل ندیم، لیکچرار محمد اسلم ، لیکچرار عمر اسلام، لیکچرار سعید اللہ ، لیکچرار نواز سپرا، لیکچرار مظفر مشتاق، لیکچرار ڈاکٹر انعام الحق، لیکچرار شیرازاشرف، لیکچرار ندیم عباس، لیکچرار محمد فرقان مقصود، لیکچرار قیصر عباس، لیکچرار محمد جمیل، لیکچرار اسد عباس، لیکچرار سلمان شاہد، لیکچرار اسامہ بن سہیل، لیکچرار رضوان، اسسٹنٹ پروفیسر محمد ارشد، اسسٹنٹ پروفیسر فضائل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم محمود، اسسٹنٹ پروفیسر عاصم شہید، جونیئر کلرک محمد رمضان، جونیئر کلرک شاہد محمود، جونیئر کلرک خرم شیراز، نائب قاصد عبدالرشید، نائب قاصدبلا ل حسین، نائب قاصدمحمد شیراز، ڈسپنسر غلام علی بھٹی اور دفتری ناصرندیم، گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین سیالکوٹ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالحق، گورنمنٹ حاجی پورہ ڈگری کالج برائے خواتین سیالکوٹ کی سی ٹی آئی (کمپیوٹرسائنس)مریم وسیم، سی ٹی آئی میتھ امبرین، گورنمنٹ گرلز ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سیالکو ٹ کی جونیئر کلرک شازیہ فردوس، کلرک رابعہ حمید اور جونیئر انسٹریکٹر رضیہ بیگم، نائب قاصد پرویز، گورنمنٹ خواتین کالج بھوپالوالہ سمبڑیال کی لیکچرار نصرت طاہر، لیکچرار عطرت خان، لیکچرار صائمہ صدف، سی ٹی آئی مس نازیہ، سینئر کلرک ریحانہ کوثر اور کلرک رحمن یوسف کو ڈیوٹی سے غیر حاضری ہونے کی پاداش میں ڈی سی اوافتخار علی ساہو نے ان کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کہاکہ کالج ٹائمنگ کے دوران پرائیویٹ کالجز میں پڑھانے والے پروفیسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ایسے پرائیویٹ کالجز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کالجز کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر2بجے تک اپنے اپنے کالجز میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ پروفیسر شمس علی ملک بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button