تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: سبزی و فروٹ منڈی کے سامنے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سروس روڈ تعمیر، بجلی ، پانی اور واش رومز کی سہولتیں فراہم کرنیکے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

DCO at Sastay Bazaarسیالکوٹ(سعید پاشا) سیالکوٹ سبزی و فروٹ منڈی کے سامنے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے سروس روڈ تعمیر کی جائے گی اس کے علاوہ سبزی منڈی میں بجلی ، پانی اور واش رومز کی سہولتیں فراہم کرنیکے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی سی او نے ڈی ڈی او زراعت سیالکوٹ عبدالسمیع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں دکانیں کی الاٹمنٹ کے بقایا جات کی وصولی کو تیز کیا جائے ۔ انہوں متنبہ کیا کہ مقررہ مہلت کے دوران بقایاجات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کی سبزی و فروٹ منڈی میں الاٹمنٹ کینسل کردی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ دکانیں حاصل کرنے والے آڑھتیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے کہ وہ اپنی دکانیں مجوزہ ڈیزائن کے مطابق تعمیر کرلیں اور اس سلسلہ میں مزید تاخیر برداشت نہیں کیا جائے گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سبزی منڈی میں صفائی کی ناگفتہ با حالت کی پیش نظر صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اسے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور اس نظام کو ٹھیکہ پر دے دیا جائے۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ نے تحصیل سمبڑیال اور سیالکوٹ میں سستے بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کی پڑتال کی ۔ ڈی سی او نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ سستے بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں کنڈوں ا، باٹوں ور پیمانوں کی اچھی طرح چانچ کریں اور ناپ تول میں ہیرا بھیری کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ تجمل عباس رانا نے ڈی سی او کو بتایا کہ سستے بازاروں میں معیاری سبزی ، فروٹ اور کریانہ کی مصنوعات بازار سے ارزاں نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی بھی موجود تھے ۔

 

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: پڑھا لکھا پنجاب کا خوا ب ادھورا، خادم اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں ، اہل علاقہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker