تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: انجمن تاجران سیٹھی پلازہ بیسمنٹ سیالکوٹ کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب امیدوران کو مبارکباد

Sialkot Newsسیالکوٹ(سعید پاشا) انجمن تاجران سیٹھی پلازہ بیسمنٹ سیالکوٹ کے انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب صدر عرفان لطیف میر اور جنرل سیکرٹری مہر محمد اشفاق کومرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر ،جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ،سرپرست اعلیٰ ایم عصمت ملک ،سرپرست جہانگیر بٹ ،سینئر نائب صدر ملک صابر محمود ،سینئر نائب صدر شبیر خان ،سینئر نائب صدر مہر محمد لطیف نے مبارکباد دی علاوہ ازیں کلیم اللہ اختر صدر انجمن تاجران ٹرنک بازار، انجمن تاجران لہائی بازار کے صدر حاجی غلام مرتضیٰ ،بانو بازارکے صدر رفاقت لکی، سیکرٹری ملک عبدالحفیظ ،بازار کلاں کے صدر شیخ امجد پرنس، مین بازار کے صدر چوہدری محمد ریاض ،میاں شمس چاند نے مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button