تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: امت مسلمہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں، محمد نفیس گوہر ڈی پی او سیالکوٹ

Amna Commiteeسیالکوٹ(سعید پاشا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد نفیس گوہر نے کہا ہے کہ ملک دشمن بیرونی قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے در پے ہیں اور فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کیلئے وطن عزیز کی دشمن ایک ہوچکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنے اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں تاکہ امن کے سفاک دشمن کو اپنے مذموم عزائم میں کامیابی نہ مل سکے ۔ یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری منور گِل، پر ڈی او سی سیالکوٹ ملک عابد اعوان، سرپرست ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ پیر سید شبیر گیلانی، خطیب جامع زینبیہ مولانا فیض علی کرپالوی، چیئرمین امن کمیٹی سٹی سیالکوٹ حافظ غلام محی الدین، علامہ احمد مصدق قاسمی، حافظ نیاز احمد الازہری ، احسان الہیٰ رحمن، ایوب اوپل، ماسٹر فیض علی، حاجی شبیر درویش، مفتی عارف حسین، مفتی محمد الیاس، حافظ عبدالغفار، مولانا ایون خان اور قاری ناصر رضا بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے کہاکہ اسلام سلامتی اور آشتی کا دین ہے جس کو دہشت گردی کے ساتھ منسوب کرنے کی عالمی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام کے کندھوں پربھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر لوگوں میں پیار ، محبت اور اکوت کا درس دیں اور نفرتوں کا قلع قمع کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے مابین مثالی تعلق ہے اور یہ کمیٹی حقیقت میں امن کی داعی ہے ۔ اجلاس میں لاہور میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فل الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button