
سیالکوٹ(سعید پاشا)ڈسکہ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی اشد ضرورت ہے شہریوں کو اپنے جائز حق کے حصول کیلئے نہ صرف 25 کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے بلکہ وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ ایجنٹوں کو بھی کمیشن دینا پڑتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف بزرگ مسلم لیگی رہنما اور صدر انتظامیہ جامع مسجد بلال گاگا عبدالحمید مہر المعروف حاجی محمد بوٹا نے شہریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں عوامی مطالبے پر ڈسکہ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا گیا لیکن بعد ازاں شہر یوں کی ہمدردیاں مسلم لیگ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا حاجی بوٹا نے کہا کہ اب جب کہ مسلم لیگ کی حکومت ہے اس عوامی مطالبے کو پورا کیا جانا چاہئے تا کہ شہریوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع روکا جا سکے اس موقع پرسماجی کارکن اور امیدوار برائے کونسلر اعجاز احمد ججی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کا قیام ڈسکہ کے شہریوں کا حق ہے اور ہم علاقے کے سپوت وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی وساطت سے وزارت داخلہ سے اس کی منظوری کا مطالبہ کرتے ہیں