تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ : حکومت پنجاب کی جانب سے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزں اورناجائزمنافع خوروں کےخلاف مہم جاری،محمد منشاء اللہ بٹ

MPA M. MANSHAسیالکوٹ(سعید پاشا)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گراں فروشوں ، ذخیرہ اندوزں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جاری مہم کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کی بدولت سبزیوں اور پھلوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان نظر آنا شروع ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ جناح اسٹیڈیم کے قریب لگائے گئے سستے بازار کے دورے کے دوران مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر افتخار علی ساہو ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ تجمل عباس رانا، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چودھری سیف اللہ، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ ملک سرفراز اور شیخ ناصر بھی موجود تھے ۔ محمدمنشاء اللہ بٹ اس موقع پر سستے بازار میں خریداروں سے بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور نرخوں کے بارے میں استفسار کیا جس پر شہریوں نے سستے بازار میں اشیائے کی قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے مزید کہاکہ آئندہ چند روز میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے کہاکہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی پرائس مجسٹریٹس لگائے گئے ہیں جبکہ مارکیٹوں اور منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی اور کسی کو اشیائے خورد نوش کے من مانے نرخ عوام سے وصول کرنے نہیں دیئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button