تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او ، ایم پی اے کا الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ

mpa_and_dco_at_sbazi_mandiسیالکوٹ(سعید پاشا)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آج ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو اور ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیااور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ سیالکوٹ چودھری سیف اللہ کے علاوہ ڈی او زراعت سیالکوٹ طاہر اسلم اور ڈی ڈی او زراعت سیالکوٹ عبدالسمیع بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کو سبزیوں اورر پھلوں کی فراہمی اور قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ضلع کی چاروں تحصیلوں کی سبزی منڈیوں میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے زیر نگرانی سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے اور ان نیلامیوں کی روشنی میں ہی مارکیٹ کمیٹیاں ریٹ لسٹ مرتب کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سبزی منڈیوں اور سستے بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ مقررہ نرخوں پر ہی عوام کو دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی کی حوصلہ شکنی کیلئے 52خصوصی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں اور مارکیٹوں پر اچانک چھاپے مارہے ہیں اور خلاف وزری کے مرتکب افراد کو جرمانے کئے جارہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام نے کہا کہ سبزی منڈی میں سبزی کی قیمت میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے جو کہ حکومت کے بروقت اقدامات کا واضح ثبوت ہے ۔ چودھری محمد اکرام نے کہاکہ ناجائز منافع خور کسی رعائت کے مستحق نہیں اوران خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے پیسے بٹورنے والوں کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے گا اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت قائم کئے گئے سروس سنٹرجناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر کمپیوٹررائزڈ فرد کے اجراء اور جائیداد وں اور زمینوں کے ریکارڈ کے کمپیوٹرمیں فیڈنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرڈی آر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال اور تحصیلدار سیالکوٹ ریاض وڑائچ بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او نے محکمہ مال کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت کی خاطر ریونیو ریکارڈ کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال نے ڈی سی او کو بتایا کہ تحصیل سیالکوٹ میں کل575جمع بندیوں میں سے اب تک 296جمع بندیوں کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کردیا ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں باقی جمع بندیوں کو بھی کمپیوٹر رائزڈ کرنے کے بعد آن لائن کردیا جائے گا۔ دریں اثناں ڈی سی او نے 42لاکھ روپے کی لاگت سے نان فارمل بیسک ایجوکیشن سنٹرز کیلئے لٹریسی کٹس کا جائزلیا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ لٹریسی کٹس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!