تازہ ترینکھیل

سیالکوٹ: مائیکرو نیشنل بیڈمنٹن چمپیئن شپ2013-14ء کا انعقاد سیالکوٹ میں ہوگا، ڈائریکٹر مائیکرو کارپوریشن

badmintonسیالکوٹ(سعید پاشا)دوسری مائیکرو نیشنل بیڈمنٹن چمپیئن شپ2013-14ء کا انعقاد سیالکوٹ میں ہوگا‘21دسمبر سے شروع ہونے والے بیڈمنٹن کی قومی کھلاڑیوں کے مابین سنگل و ڈبل مقابلے پورے دس روز جاری رہیں گے 15دسمبر سے تک ضلع اور قومی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمنداپنے ناموں کا اندراج کروا سکیں گے ۔ یہ بات ڈائریکٹر مائیکرو کارپوریشن سیالکوٹ حاجی عمران ارشدنے چمپئن شپ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ حاجی عمران ارشد نے کہاکہ قومی اور ضلع کی سطح پرعظیم الشان اور منفرد سٹینڈرڈ کی ہائی لیول بیڈمنٹن چیمپین شپ کروانے کا اعزاز سیالکوٹ کو دوسری مرتبہ حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی سنگل اورڈبل ٹیموں کے لحاظ سے حصہ لینگے ۔جیتنے والی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو بڑا انعام 3لاکھ روپے جبکہ دیگر رنر اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات ، ٹرافیاں اور پرکشش ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اور اس چیمپین شپ میں شمولیت کرنے والے کھلاڑیوں کو جدید ترین خطوط پر قومی معیار کا بیڈ منٹن کا نایاب سامان او ر منفرد اہمیت کا سیٹ اپ اور کورٹ فار بیڈمنٹن فراہم کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو مقابلے کے دوران کوئی دقت پیش نہ آئے علاوہ ازیں دیگر مطلوبہ تمام سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور انشاء اللہ پہلے سے بھی بڑھ کر کھلاڑیوں کو فسیلیٹیڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 21دسمبر سے لیکر 24 دسمبر تک سیالکوٹ چیمپین شپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جسمیں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں موٹر سائیکل ، واشنگ مشینوں کے علاوہ دیگر قیمتی انعامات تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند و تواناء ماحول کے قیام اور نوجوان طبقہ میں پوشیدہ ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کا فروغ بھی موجودہ وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ ہمارے نوجوان طبقہ اور بچوں میں بے مثال ٹیلنٹ پوشیدہ ہے اسے اجاگر کرنے کی خاطر انہیں مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہوگا تاکہ بچوں میں منزل مقصود کو پانے اور ایک کامیاب انسان بننے کے جذبات فروغ پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنا ،انہیں مقابلہ کے بہترین مواقع فراہم کرنا اور شائقین کو تفریخ کا سامان فراہم کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!