تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: پاکستانی مصنوعات کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا بہت بڑی کامیابی ، چیف کوآرڈی نیٹر پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن

Ijazسیالکوٹ(سعید پاشا)اعجاز اے کھوکھر ( ستارہ امتیاز) چیف کوآرڈی نیٹر پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستانی مصنوعات کو جی ایس پی پلس کا درجہ مل جا نا ایک بہت بڑی کامیابی ہے مگر اس کے لیے حکومت اور انڈسٹری کو جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا اور ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل کو ہنگامی طور پر حل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک بیان میں کر تے ہوئے کیا۔ اعجاز اے کھوکھر ( ستارہ امتیاز) نے کہا کہ سب سے پہلے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دو دن کی بجائے پورا ہفتہ سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنایا جائے۔ اسی طرح مارکیٹنگ پلان کی فوری تیاری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈیا میں انڈسٹری میں استعمال ہونے والا خام مال ڈیوٹی فری درآمد کر نے کی اجازت ہے یہاں بھی ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جبکہ ہنر مند افراد کی تربیت کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس بھی قائم کئے جائیں۔ جبکہ سیالکوٹ میں گارمنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے کا جو منصوبہ وزارت تجارت نے منظور کیا تھا اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جائے۔ اعجاز اے کھوکھر ( ستارہ امتیاز) نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی ہے کو وہ اس سلسلے میں ماہانہ بنیادوں پر نگرانی کا نظام وضع کروادیں تو اس سہولت کا بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکتاہے۔ اور ملک کو ترقی کی راہ پر چڑھانے میں نہ صر ف کامیابی حاصل ہو گی بلکہ ملک میں خطیر زر مبادلہ آئے گا اور بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  شمسی توانائی ذخیرہ کرنے والی قدرتی بیٹری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker