تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: بین الاضلاعی گینگ ٹریس آؤٹ ،34خطرناک ملزمان گرفتار، ایس پی انویسٹی گیشن

qurbani animalsسیالکوٹ(سعید پاشا) پولیس نے ضلع سیالکوٹ میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث مویشی چوروں کے چاربین الاضلاعی گینگ ٹریس آؤٹ کر کے ان کے 34خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ اسد سرفراز خان نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پولیس نے ان ملزمان کے قبضہ سے 63لاکھ روپے مالیت کی 36مسروقہ بھینسیں، 2گائے،23بکریاں و چھترے اور دیگر مویشی برآمد کر لئے ہیں۔ ان ملزمان کو گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، لاہور اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیاہے۔ ملزمان سے تین ٹرک بھی برآمد کئے گئے ہیں جن پر وہ مسروقہ مویشی وغیرہ لاد کر لے جاتے تھے۔ پولیس نے ٹھیکری پہرے کے نظام کو بہتر بنا کر ان ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker