تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رکن صوبائی اسمبلی کا سمبڑیال کی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ

MPA Rana Manan and DCO Sialkotسیالکوٹ(سعید پاشا)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منان خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آج صبح سمبڑیال کی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اوروہاں پر ہونے والی سبزیوں اور فروٹ کی نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔رانا منان خان اس موقع پر آڑھتیوں اور منڈی میں خریداری کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے سبزیوں اور فروٹ کی فراہمی اور نرخوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورے کا مقصد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف صوبائی سطح پر بھرپور مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے محکمہ لیبر کے حکام کو ہدایت کی کہ ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔ بعد ازاں ایم پی اے رانا منان خان نے سستے بازار سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم پی اے نے دکانداروں کے پیمانوں کی پڑتال کی اور فروخت کی جانے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے بھی سستے بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ اور قیمتوں کی پڑتال کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button