تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: سردی کی شدت اور مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ، سروے رپورٹ

سیالکوٹ(سعید پاشا)سردی کی شدت اور مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا لنڈا کی دکانوں اور ریڑھیوں پر لنڈ افروخت کر نے والوں کے پاس گرم کپڑے خریدنے والوں کا رش مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ بھی استعمال شدہ کپڑے خرید کر گزارہ کر نے پر مجبورہو گئے مہنگائی کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ سردی سے بچنے کے لئے نئے ملبوسات خریدنے سے قاصر ہیں آمدنی کا زیادہ تر حصہ بجلی ،گیس کے بلوں کی مد میں چلا جاتا ہے سردی کی شدت کے ساتھ ہی لنڈا بازار والوں نے بھی خود ساختہ ریٹ بڑھا کر غریبوں کے لیئے لنڈا بھی پہنچ سے دور کر دیا ہے غریب خود چادر لے کر گذارا کر رہا ہے مگر بچوں کی فرمائش پر نئے نہیں تو لنڈے کے گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے آتا ہے تو لنڈا کے دکاندار بھی من مرضی کے ریٹ لگا کر غریبوں کی خواہشوں پر پانی پھیر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button