تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو نے سے شہری سراپا احتجاج

سیالکوٹ(سعید پاشا) سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو نے سے شہری سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ اور 4تحصیلوں میں سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے طالب علم ،محنت کش ،سرکاری و پرائیویٹ ملازمین ،فیکٹریز اور دفاتر میں جانے والے افراد ناشتے سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں گھروں میں بچے بھوک کے مارے رو رو کر برا حال اور والدین کو تنگ کر تے ہیں اسی طرح شام کے اوقات میں بھی شام 4بجے سے رات 10بجے تک گیس مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے اور دیگر اوقات میں گیس پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس پر سوئی گیس گھریلو صارفین کا طویل بندش اور کم پریشر کے خلاف خواتین نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت عوام کو پھر سے پتھر کے زمانے میں لے جانے میں مصروف عمل ہے شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker