تازہ ترینکھیل

سیالکوٹ: پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ(سعید پاشا) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014ء کی افتتاحی تقریب11جنوری صبح10بجے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کی ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی ۔ جس میں کنونیئر ڈسٹرکٹ سپورٹس کونسل سیالکوٹ و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔ یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے معائنہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ تجمل عباس راناکے علاوہ متعلقہ افسران اورکھلاڑی بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سپورٹس فیسٹیول 2014ء کے کامیاب انعقاد کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کے انعقادکا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔ قبل ازیں ڈی سی او سیالکوٹ نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناجائزمنافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ضلع میں دکانوں اور ریڑھی بانوں کے اوزان کے پیمانوں کی پڑتال کریں اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ اس موقع پر ڈی او انڈسٹری سیالکوٹ مظفر انصاری نے اشیاء ضروریہ خورد نوش کی قیمتوں کے بارے میں تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker