تازہ ترینفوٹو گیلری

سیالکوٹ: تحصیل لیول پرسیکنڈری سطح پرطالبات کے مابین سائنس ماڈل بنانے کا مقابلہ

سیالکوٹ(سعید پاشا) تحصیل کے لیول پرسیکنڈری سطح پرطالبات کے مابین سائنس ماڈل بنانے کا مقابلہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری ماڈل تاؤن کی طالبہ رکیہ خالد نے جیت لیا۔ جبکہ گورنمنٹ لیڈی اینڈریسن گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی بشریٰ بٹ دوسرے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی بہرام کی نمرا ندیم تیسرے نمبر پر رہیں۔ اسی طرح کوئز کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز مسلم ماڈل ہائی سکول محمد پورہ کی عائشہ جمیل نے جیت لیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سیالکوٹ کینٹ کی نگہت دوسرے اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری ماڈل ٹاؤن کی مریم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس طرح تحصیل سطح کے مقابلہ جات اختتام پذیر ہوگئے ۔ جبکہ ضلع کی سطح پر سرکاری اور پبلک سکولوں کی طلبہ و طالبات کے درمیان یوتھ فیسٹیول کے ادبی مقابلہ جات 13جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ لڑکیوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سیالکوٹ کینٹ جبکہ لڑکوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ جامع ہائی سکول سیالکوٹ میں منعقد ہونگے ۔ یہ مقابلہ جات18جنوری تک منعقد کئے جائیں ۔ 14جنوری کو ہونے والے مقابلہ جات 12ربیع الاول کی تعطیل ہونے کی وجہ سے اب18جنوری کو ہونگے۔ یہ بات فوکل پرسن برائے ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ مبشر تنویر بٹ نے بتائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker