تازہ ترینعلاقائی

پٹرولیم ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور ضلعی انتظامیہ کا تنازع‘ ضلع بھر کے پٹرول پمپ بند

سیالکوٹ (مانیٹرنگ سیل) پٹرولیم ایسوسی ایشن سیالکوٹ اور ضلعی انتظامیہ کے آپسی تنازع کی وجہ سے ضلع بھر کے پٹرول پمپ بند ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد صفدر نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری شفیق طارق کے رویے کے خلاف ضلع بھر میں ہڑتال کرتے ہوئے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن دوسری طرف ایڈمنسٹریٹرسیالکوٹ ڈاکٹر عمر چٹھہ نے بتایا کہ پٹرول پمپ مالکان نے وعدہ کیا تھا کہ ڈی او انڈسٹری کے سیالکوٹ سے تبدیل ہوتے ہی ہم پٹرول کی قیمتیں کم کر کے اوگرا کے نرخوں کے مطابق کر دیں گے مگر ڈی او انڈسٹری کو سیالکوٹ سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے مگر مالکان ابھی بھی کمپنی ریٹ سے 3روپے زیادہ پٹرول فروخت کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پٹرول پمپ مالکان کے اس جھگڑے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ پٹرول پمپوں کے باہر سخت گرمی میں پٹرول ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker