تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں ہیں،آئندہ نتخابات ملکر لڑیں گے،اعجازالحق

sialkotسیالکوٹ( نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ آئندہ ہو نے والے عام انتخابات میں الیکشن ملکر لڑیں گے ۔تمام مسلم لیگی دھڑوں کے درمیان اتحاد ،مفاہمت اور بہترین سیاسی تعلقات کے حوالہ سے میں نے ہمیشہ محترک اور فعال کردار ادا کیا ہے اور مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کے لئے بھر پور جدوجہد کر نے کا سلسلہ جار ی رکھوں گا ۔پیدائشی نظریاتی مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں اور ووٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر اور ایک دوسرے سے مل کر سیاست کرتے دیکھنا ہر مسلم لیگی کی خواہش ہے ۔اس ضمن میں دیگر چند سینئر رہنماؤں کی اس ضمن میں کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد اشفاق نذر ،مہرین شہزادی ،راجہ ثاقب اشفاق ،میاں شمیل اجود ،شیخ اسحاق ایڈووکیٹ سمیت دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بالخصوص پی پی پی الیکشن سے خائف ہے اور الیکشن کو ٹالنے کی کسی بھی کو شش کی بھر پور طریقہ سے مذمت کریں گے ۔پی پی پی جان چکی ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے بے زار ہو چکی ہے اور عوام انہیں الیکشن میں بری طرح مسترد کر دے گی یہی وجہ ہے کہ پی پی پی الیکشن سے راہ فرار کے راستے تلاش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے قیام پاکستان کے دوران بے شمار قر بانیاں دیکر وطن عزیز پاکستان کو حاصل کیا تھا ۔اب مسلم لیگی کارکنان متحد ہو کر پاکستان کی مضبوطی ،سلامتی دفاع کیلئے کسی بھی طرح کی قر بانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے

یہ بھی پڑھیں  غیر قانونی سمیں بند نہ کرنیوالی کمپنیاں بند کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker