تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:BAکا پرچہ امتحان سے دو گھنٹے پہلے ہی آؤٹ

سیالکوٹ(نامہ نگار) سیالکوٹ میں علامہ اقبال یونیورسٹی کا بی اے کا پرچہ امتحان سے دو گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔ امتحانی مرکز کے باہر پرچہ پانچ ہزار میں فروخت ہوا۔پاکستان میں امتحانات سے پہلے پرچہ آؤٹ ہونے کی روایات برقرار ہے۔ سیالکوٹ میں علامہ اقبال یونیورسٹی میں آج بی اے کا پیپر تھا۔ امتحان شروع ہونے سے دو گھنٹے پہلے ہی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ امتحانی مرکز کے باہر بی اے کا آؤٹ ہونے والا پرچہ نالائق بچوں نے پانچ پانچ ہزار میں خریدا۔ بچوں نے پرچہ خریدتے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا رخ کرلیا۔ جبکہ ہونہار اور ذہین بچے پرچہ آؤٹ ہونے پر خفا دیکھائی دے رہے تھے۔ پرچہ آؤٹ ہونے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد بھی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ہوش نہیں آیا، اور آؤٹ ہونے والا پرچہ ہی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سپر ایٹ: پاکستان کو جیت کے 134 رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker