پاکستانتازہ ترینعلاقائی

پاسپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا کا راج رشوت اور کرپشن عروج پر سائلین ذلیل وخوار انتظامیہ خاموش

passportسیالکوٹ(سعید پاشا)پاسپورٹ آفس میں ایجنٹ مافیا کا راج رشوت اور کرپشن عروج پر سائلین ذلیل وخوار انتظامیہ خاموش ۔تفصیل کے مطابق پاسپورٹ آفس سیالکوٹ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایجنٹ مافیا رگرم ہے جس سے کرپشن اور رشوت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔پاسپورٹ بنوانے کیلئے دوردراز دیہات سے آنے والے سادہ لوح افراد سے ایجنٹ مافیا اصل فیس کی بجائے دو سے تین گنا فیس لے کر بھی سائلین کو پاسپورٹ لینے کیلئے کئی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں اور آفس میں بھی رشوت طلب کی جاتی ہے ۔ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان رضوان نواز نے بتایا کہ میں نے 22اگست2013ء کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے ٹوکن لیا جس کی اصل فیس 3000تھی جبکہ مجھ سے 8500روپے وصول کئے گئے اور سارا پراسس مکمل ہو جانے کے بعدمیرا فارم جمع کر کے مجھے ٹوکن دے دیا گیا جس پر پاسپورٹ ملنے کی تاریخ 09ستمبر درج تھی جب میں مقررہ تاریخ کو دفتر گیا تو واپس بجھوا دیا گیا کہ ابھی تمہیں پاسپورٹ نہیں مل سکتا اگلے ماہ آنا جب دوبارہ گیا تو پھر وہی جواب ملا جب میں نے وجہ پوچھی تو کہا گیا کہ 10ہزار روپے اور دو تو پھر پاسپورٹ ملے گا اب جبکہ میرا پاسپورٹ دفتر میں بنا پرا ہے تو مجھے نہیں دیا جارہا اور 10ہزار روپے رشوت طلب کی جارہی ہے سائل رضوان نواز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میں ایک غریب نوجوان ہوں اور مزید پیسے ادا نہیں کرسکتا لہٰذا مجھے میرا پاسپورٹ دلوایا جائے۔

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button