علاقائی

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرسیالکوٹ نے موضع بھلور میں تعمیر کی جانے والی پی سی سی سڑکات کاافتتاح کیا

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرسیالکوٹ مجاہد شیر دل نے آج موضع بھلور میں ضلع حکومت کی جانب سے تعمیر کی جانے والی پی سی سی سڑکات کاافتتاح کیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پسرور سمعیہ سلیم، ایچ آراو سیالکوٹ ملک عابد اعوان، سابق ایم این اے افتخارالحسن ظاہرے شاہ، صدر مسلم لیگ ن جرمنی رانا لیاقت علی اور صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب مرزا الطاف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ڈی سی اوسیالکوٹ کا والہانہ استقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر روائتی گھوڑے کے رقص کو بھی پیش کیا گیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ کے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروائے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ دیہی لوگوں کو بھی شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  .چونیاں : محکمہ ریونیو کے ملازمین کی تنخواہوں میں عدلیہ ملازمین کے برابرکا اضافہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker