
سبی(نمائندہ خصوصی)پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں محدود وسائل میں رہ کر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کوا لیکڑیشن ،ویلڈنگ ،ٹائر ز میں پنکچرلگانے ،سیمنٹ کے بلاک بنانے سمیت دیگر شعبے میں تربیت فراہم کرنے کیلئے بحالی سینٹر سوئی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ ان افراد کو ہنر مند شہری بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہا ر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی نے فراری افراد کو تربیت کیلئے بحالی سینٹر سوئی کا تفصیلی دورہ کرنے کے موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے علاوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبیدالرحمن ،میجر شکیل، کیپٹن قدوس، کیپٹن حسنین کے علاوہ ایف سی کے آفیسر اں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بریگیڈیئر امجد علی ستی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات کے مطابق سدرن کمانڈ بلوچستان لیفٹیینٹ جنرل عامر ریاض کی ہدایات پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم کی نگرانی سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ہتھیار ڈال کر باعز ت زندگی بسر کرنے والوں کی فلاح وبہبود کیلئے سوئی میں سوئی رائفل کی جانب سے بحالی سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بحالی سینٹر میں قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ویلڈنگ، ٹیلرنگ، بجلی ، پنکچر لگانا سمیت مختلف ہنر سکھائے جارہے ہیں تاکہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ہنر سکھا کر محنتی انسان بنایا جاسکے اوروہ محنت کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد بڑی دلچسپی سے اور دل لگا کر کام سیکھنے میں مصروف رہتے ہیں ہنر مند ہونا معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے ہنر مند نوجوان نہ صرف خود بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بحالی سینٹر سوئی بے روزگاری کے خاتمہ میں نمایاں کردار بھی ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ بحالی سینٹر سوئی کا دائرہ کار کو وسیع کریں گے ہتھیار ڈالنے والوں کے ساتھ ساتھ مقامی بے روزگار نوجوان کو بھی ہنر سیکھ کا ہنر مند افراد بنائیں گے تاکہ سوئی ڈیرہ بگٹی میں ہنرمند افراد کی کمی نہیں ہوسکے اس موقع پرکمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبیدالرحمن ، بحالی سنٹر سوئی کے انچارج کرنل اویس نے بتایا کہ سوئی بحالی سینٹرں جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرونکس شعبہ جات ویلڈنگ پنکچر لگانے میں تربیت کی فراہمی ضروری ہے تاکہ یہ افراد ہنر سیکھ کر باعزت زندگی بسر کرسکیں اس موقع پر نوجوانوں میں مقابلوں کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ بحالی سینٹر میں سرگرمیوں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا جاتا ہے قومی ترانہ قرآن پاک کی تعلیم سمیت میڈیکل ورزش اور مختلف حوالے سے صحت کے بارے میں بھی تربیت دی جاتی ہیں ہمارا مقصد سوئی ڈیرہ بگٹی کے بے روزگار افراد اور پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی فلاح وبہبود کرنے کا ہے اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اب ہماری زندگیاں محفوظ ہاتھوں میں ہے چند روپے کے خاطر ہمیں اپنے گھر بچوں سے دور تھے اوردہشت زدہ رہ کرپہاڑوں کی زندگی سے تنگ آگئے تھے اب ہم قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں ہم محنت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بھی ادا کریں گے اب ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہنر مند بناکر اپنے قوم قبیلے کی خوشحالی ملک وقوم کی ترقی میں رول پلے کریں گے بعدازاں سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی نے بحالی سینٹر سوئی کے مختلف شعبے کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والوں سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے