تازہ ترینعلاقائی

سبی:تعلیم کو ہتھیاربناکرہرقسم کے مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،عالم جان عالم

sibiسبی( ارشاد خلجی )تعلیم کو ہتھیار بناکر ہر قسم کے مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے معاشروں کی ترقی کا راز تعلیم ہی میں مضمر ہے و الدین اور سول سوسائٹی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،ان خیالات کا اظہار چائلڈ رائیٹس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عالم جان عالم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کے دوران بچوں کے والدین سے مختلف میٹنگوں میں کیا انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور بچوں کو اسکولوں میں داخل کرواکر سی آر سی کی داخلہ مہم میں ہمارا ساتھ دیں،اس موقع پر انہوں نے والدین کو بچوں کی تعلیم دلوانے کے فوائد بتاتے ہوے کہا کہ تعلیم ہی وہ سرمایہ ہے جس کے ذریعے ہم ترقی کے زینوں کو چھُو سکتے ہیں اور آنے والے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں ، اس مہم میں اگر والدین اور سول سوسائٹی کے لوگ سی آر سی کا ساتھ دیں تو ہم اپنے مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں اس موقع پرانہوں نے چائلڈ رائیٹس کمیٹی کی جانب سے بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوے کہا کہ امسال ٹیکسٹ بورڈ نے نصابی کورگرم علاقوں میں اسکول کھلتے ہی مہیا کردیئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے بروقت کتابوں کی فراہمی سے بچوں کے تعلیمی وقت ضائع ہونے سے بچ گیا ہے جسے سی آر سی سراہتی ہے،اس موقع پر اُن کے ہمراہ سی آر سی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر مختیار مگسی ،ڈاکٹر اللہ بخش،لیگل ایڈوائزر اشرف ایڈوکیٹ بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button