تازہ ترینعلاقائی

سبی :مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز مشین خراب تو کسی میں کیش موجود نہیں اعوام کو شدید دشواری کا سامنا

سبی(نمائندہ خصوصی ) سبی کے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایمز مشین خراب تو کسی میں کیش موجود نہیں ملازمین کو شدید دشواری کا سامنا سبی میں اے ٹی ایمز مشین شوپیس بن کر رہ گئیں تاجروں اور ملازمین کا گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سرکاری ملازمین اور تاجروں کی سہولت کیلئے نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکوں میں اے ٹی ایمز مشینیں نصب کی گئی تاکہ ملازمین اور تاجر فائدہ حاصل کرسکیں مگر متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر میں نصب کی گئیں تمام اے ٹی ایمز شوپیس بن کر رہی گئیں کبھی مشین میں کیش موجود نہیں تو کبھی مشین خراب جس کے باعث صارفین مایوسی کا شکار ہیں ہر مہینہ کی پہلی تاریخ سے پندرہ تاریخ تک اے ٹی ایمز کے دروازوں کو بڑے بڑے تالے لگا کر دروازے پر نوٹس چپکا دیا جاتا ہے کہ ہم معذرت خواہ ہیں اے ٹی ایمز مشین خراب ہے یا اے ٹی ایم مشین میں کیش موجود نہیں شہر کی تاجر برادری اور سرکاری ملازمین نے گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سبی شہر میں لگائی گئی اے ٹی ایمز کی بند ش کا نوٹس لیں اور بینکوں میں قائم اے ٹی ایمز کو 24گھنٹے اوپن رکھا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button