تازہ ترینعلاقائی

سبی کو پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے پاک کرکے صحت مند سبی بنائیں گے: ڈپٹی کمشنر

سبی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ سبی کو پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے پاک کرکے صحت مند سبی بنائیں گے پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو قطرے ضرور پلائیں علماء کرام میڈیا سوسائٹی کے کارکن محکمہ صحت کے عملے سے تعاوں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سبی کے اجلاس روم میں قومی پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا پولیو خطرناک بیماری ہے کو بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ اس جنگ کو کامیابی سے جیتا جائے سبی میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ آزاد انہ بلا خوف وخطر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ والد ین محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مکمل تعاوں کریں اور اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھر کیلئے اپاہچ بنانے سے بچائیں انہوں نے علماء کرام میڈیا سے بھی امید کی کہ وہ عوام میں پولیو کے حوالے سے شعوربیدار کریں اور پولیو کے خلاف مہم کو جہاد سمجھ کر حصہ لیں کرہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر سبی میں تین روزہ قومی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران اپنی صلاحیتوں کو استعما ل کرتے ہوئے سبی کو پولیو سے پاک بنا کر ماڈل سٹی بنانے میں رول پلے کریں قومی پولیو مہم کے سلسلے میں غفلت ولاپرائی قبول نہیں کی جائے گی غفلت ولاپرائی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے اپنی ذمہ داریوں کو بھی پورا کیا جائے قبل ازین قومی پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ہوا اجلاس کا باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے حاصل کی جبکہ اجلاس میں اے ڈی سی عباس ملک ،ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، حاجی صاحب جان مری ، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولوی عطاء اللہ بنگلزئی ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ظفراللہ ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ، ڈاکٹر موہن داس ، ڈاکٹر لعل محمد ، ڈاکٹر عبدالقادر ، پروفیسر ظفر گشکوری ، خدائیدار خان ، صاحبزادہ سعد اللہ باروزئی ، ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمن، پی پی ایچ آئی کے میر عزیز بلوچ ،ڈاکٹر مزار خان ، ڈبلیو ایچ او کے کامران احمد لونی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد ، ڈی او فیمیل میڈم تنویر احمد ، سید عاصم شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمدیونس بنگلزئی ، مارکیٹ کمیٹی کے حبیب نواز مرغزانی زبیر احمد ، ڈی ایس وی علی خان ، علاوہ ضلعی آفیسران محکمہ صحت کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ضلع سبی کی اجلاس میں ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سبی کی دوتحصیل سبی و لہڑ ی سمیت تحصیل کٹ منڈائی ، سانگان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 19دسمبر سے شروع ہوگئی جو 22دسمبر تک جاری رہے گی جس کیلئے ٹیموں کی تربیت اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہے قومی پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے43 ہزار5 سو68بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں184ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جبکہ فکسڈاسٹیشن42 ، ٹرنزٹ پوائنٹ8جن میں نیشنل ہائی وئے ٹول پلازہ ، ناڑی بینک ، الہ آباد بس اڈہ، کوئٹہ ، تلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ریلوے اسٹیشن اور ریلو ے ہسپتال37موٹر سائیکل ٹیم اپنی ذمہ داری سرانجام دیں گی قومی پولیو مہم کی مانٹرنگ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 5سپریٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کے14 ڈاکٹر زشامل ہونگے جبکہ36 موٹر سائیکل ایریا انچارج بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے قومی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب ٹیم ورک کی طرح کام کریں گے اور ہر گھر میں معصوم بچے کو پولیو جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کریں گے اجلاس میں شامل تمام آفیسران نے قومی پولیومہم میں بڑھ چڑکر حصہ لینے کی یقین دہانی بھی کرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!