تازہ ترینعلاقائی

سبی:پانچ روزہ تاریخی وثقافتی میلہ کی رنگارنگ تقریبات تیسرے روز میں داخل

sibiسبی (مانیٹرنگ سیل)سبی کا پانچ روزہ تاریخی وثقافتی سبی میلہ کی رنگارنگ تقریبات تیسرے روز میں داخل ہوگئیں سبی میلہ کے تیسرے روز کی تقریبات کا آغازسردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈےئر ظفر سعید تھے اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن عثمان گل ،ڈپٹی کمشنر عزیز احمد جمالی،ڈی پی اور عبد الاحد سانگڑی ،کرنل فیصل ،سمیت ضلعی افیسران و دیگر موجود تھے سٹیڈیم میں تقریبات کا آغاز کیڈٹ کالج کے گھڑ سوار دستے کی سلامی کے بعد شروع کیا گیا اس موقع پر بینڈ مظاہرہ،علاقائی رقص،گھوڑا ناچ،رسہ کشی،ملاکڑہ،نیزہ بازی ،بچوں کا فلاور شو سمیت دیگر دلچسپ آئٹمز پیش کیے گئے جسے شائقین نے خوب سراہا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈےئر ظفر سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ صدیوں سے منایا جارہا ہے جو آج بھی جاری ہے سبی میلہ میں ملک بھر سے جانور لائے جاتے ہیں جانوروں کی سب سے بڑی منڈی لگائی جاتی ہے جہاں پر جانوروں کی خریدو فروخت کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ سبی کا سالانہ تاریخی و ثقافتی سبی میلہ پانچ سو سالوں سے منایا جا رہا ہے جو آج بھی جاری ہے سبی میلہ میں ثقافت ،کلچرل ،کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سبی میلہ عوام کو تفریح بھی فراہم کرتا ہے اور ساتھ ساتھ معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے مہمان خصوصی بریگیڈےئر ظفر سعید نے تقریب کے اختتام پر مالداروں اور مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے بعد ازاں مہمان خصوصی بریگیڈےئر ظفر سعید نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیا مختلف سرکاری و غیر سرکاری اسٹالوں کامعائنہ کیا سبی میلہ کے تیسرے روز جرگہ ہال میں آل پاکستان محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور شعراؤں نے شرکت کی جبکہ سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں عوام کی تفریح کیلئے آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی جس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button