تازہ ترینعلاقائی

سبی:معاشرے کو بنانے اور بگاڑنے میں صحافت کا کلیدی رول ہے، کمشنر

سبی(نمائیندہ خصوصی) معاشرے کو بنانے اور بگاڑنے میں صحافت کا کلیدی رول ہے آپ اچھے پیشے سے وابستہ ہیں اسکی اہمیت کو مدنظر رکھ کر پیشے سے مخلص ہوجائیں( کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی ) یونین آف سبی جرنلسٹس کے سرپرست اعلیٰ سید نور احمدشاہ کی قیادت میں میں عہدیداران نے ڈویژنل کمشنر شیر خان بازئی سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی یونین کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس اے چشتی نے تمام عہدیداران کا تعارف کرایا کمشنر کے پوچھنے پر یونین کے اغراض و مقاصد کی تفصیل سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ یونین کا مقصد صحافیوں کی فلاح وبہبود ان کے حقوق کا تحفظ ہے یونین کے صدر کامران احمد اور جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری نے یونین بارے تفصیلی روشنی ڈالی جس پر کمشنر نے یونین کے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ صحافت کے اچھے شعبہ سے ہیں اسکی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخلص ہوجائیں کہ معاشرے کو بنانے اور بگاڑنے میں صحافت کا کلیدی رول ہے انہوں نے کہا کہ دستیاب فنڈز اگر کوئی ہونگے تو اسکی تقسیم افراد کی بجائے اداروں کی بنیاد پر کیجائے گی اور فراہم کردہ اشیاء کی تین نقول بنائی جائیں گی جسکی ایک کاپی ڈویژنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور ادارے کے پاس بطور ریکارڈ محفوظ ہوگی مزید براں اسکی تفصیلی اخبارات کے ذریعے بھی بتائی جائیگی ہم فنڈز کو ہر حال میں شفاف طریقے سے خرچ کرینگے کمشنر سبی ڈویژن نے یونین آف سبی جرنلسٹس کے موقف کو غور سے سنا اور کہا کہ آپ آیا کریں جو تعاون ہوسکا کرینگے یونین کے عہدیداروں کو وقت دینے اور انہیں تفصیل سے سننے پر یونین کے سرپرست اعلیٰ سید نور احمد شاہ نے کمشنر سبی ڈویژن شیر خان باروزئی کا شکریہ ادا کیا ملاقات کرنے والوں میں یونین آف سبی جرنلسٹس کے سرپرست اعلیٰ سید نور احمد شاہ ،صدر کامران احمد،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس اے چشتی ،جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری ،آفس سیکریٹری عمیر گلزار ،پریس سیکریٹری محمد عمر گل اور ممبر گلزار احمد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker