تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے میرطارق خان مگسی کووزیراعلیٰ بنائیں، غلام رسول

sibiسبی(ارشاد خلجی)ممتاز سیاسی و سماجی و قبائلی رہنما میر غلام رسول دھرپالی نے اپنے بیان میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی حقیقی ترقی و خوشحالی کے لیے نوابزادہ میر طارق خان مگسی کو بلوچستا ن کا وزیر اعلیٰ بنائیں ،انہوں نے کہا کہ مگسی خاندان کی صوبے کے عوام کے لیے جو خدمات ہیں وہ سب پر عیاں ہے انہوں نے کہا کہ مگسی خاندان نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور نوابزادہ میر طارق خان مگسی صوبے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جو صوبے کو موجودہ بدامنی،بے روزگاری کے بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اپنی کابینہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں تو وہ صوبے کے عوام کو بد امنی و بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز سے کیسے نکال سکتے ہیں ،انہوں نے میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن)کے تمام پارلیمنٹیرین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان اور یہاں کے باسیوں کے بہتر مستقبل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نوابزادہ طارق خان مگسی کو صوبے کا نیا وزیراعلیٰ منتخب کریں تاکہ سوبے کے عوام میں پائی جانے والی احسا س محرومی کا ازالہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم اب وطن واپس نہیں آئیں گے، ڈاکٹرعاصم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker