تازہ ترینعلاقائی

سبی کو پیرس بناکر ہی دم لیں گے، سردار سرفراز خان ڈومکی

سبی( نامہ نگار)عوام نے ووٹ دئے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ،عوامی اجتماعی مسائل میری ترجیحات میں شامل ہیں ،سبی کو پیرس بناکر ہی دم لیں گے،سرکاری محکموں کی خستہ عمارتوں سمیت خالی آسامیوں کو جلد پُر کرکے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے،ان خٰالات کا اظہار صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سردار سرفراز خان ڈومکی نے وزارت کا قلم دان سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے حلقہ سبی کاایک روزہ دورہ کے دوران مختلف وفود اور ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،قبل ازیں صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی کا قومی شاہراہ پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں جلوس کی صورت میں لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس لایا گیا جہاں پر ڈومکی گروپ کے معتبرین اور معززین و کونسلران نے ان سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے بھائی سابق ضلع ناظم سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،سردار محمد خان خجک،ملک ساجد بنگلزئی بھی موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ کی جانب سے کانفرنس روم میں ضلعی آفیسران کا تعارفی اور کارکردگی کے حوالے سے صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور انہیں محکموں کے مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر ڈی پی او سردار زادہ محمد انور کھیتران،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہابھی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض شاہ، ،ایکسیئن پی ایچ ای میر عبدالحمید مری،ایکسیئن بی اینڈ آر iiمیرحبیب الرحمن ،ایکسیئن بی اینڈ آرiاحمد نواز جمالی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر افضل نودھانی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں منظور احمد،یونین آ ف سبی جرنلسٹ کے نور احمد شاہ کامران احمد، ارشاد خلجی،یار علی گشکوری کے علاوہ آفیسران و صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی بعد ازاں صوبائی وزیر سردارسرفراز خان ڈومکی نے سرکٹ ہاؤس میں بہترین طلباء و طالبات میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کیئے ،جبکہ صوبائی وزیر نے خصوصی طور ڈومکی گروپ کے نومنتخب کونسلران سے بھی ملاقات کی جہاں پر انہیں نومنتخب کونسلروں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور انشااللہ وہ دن دور نہیں کہ سبی کو لٹل پیرس بنانے کا خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جائے گاصوبائی وزیر کی سبی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button