تازہ ترینعلاقائی

سبی کا سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا

سبی(نمائندہ خصوصی ) سبی کا سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا میلے میں مقامی فنکاروں کو پرفارمنس کا موقع دیا جائیگا سالانہ سبی میلے کی افادیت کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے میلہ جہاں تفریح کا سماں مہیا کرتا ہے وہیں مالدار اور کاروباری حضرات کیلئے منافع بخش بھی ثابت ہوتا ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید رند کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر عباس علی، حاجی سعیدالدین طارق، یار علی گشکوری،کامران احمد، محمد طاہر عباس ،ارشاد خلجی ، بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سبی میلے میں مقامی فنکار بھی اپنی مثال آپ ہیں ان کے ٹیلنٹ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ اس سال میلے کے دوران دن کے اوقات میں عام پبلک کی انٹر ٹینمنٹ کیلئے یہاں کے مقامی فنکاروں کو پرفارمنس کا موقع دیا جائیگا جو بلوچی ، سندھی، پشتو، اردو، پنجابی میں لوگوں کو محظوظ کریں گے اس سے نہ صرف عوام کو مختلف زبانوں میں فنکاروں کو سننے کا موقع ملیگا بلکہ فنکاروں کا فن بھی اجاگر ہوگا انہوں نے کہا کہ میلے کی اہمیت اور افادیت کی اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے انکی محنت اور کاوشوں سے انحراف کسی طرح نہیں کیا جاسکتا کیونکہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پرضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker