تازہ ترینعلاقائی

سبی:بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس کوالیفائیڈ سٹاف ہی چلا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

سبی(نمائندہ خصوصی )بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس کوالیفائیڈ سٹاف ہی چلا رہا ہے میڈیکل ٹیکنیشن ،ڈسپنسر ، ایل ایچ وی عطائی نہیں ہیں 2007سے پہلے ڈسپنسر کا امتحان پاس کرنے والوں کو ڈرگ لائسنس جاری ہوسکتا ہے سرکاری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں انکی شکایات ،مسائل کے حل کیلئے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا کہ کوالیفائیڈ پیرا میڈیکل سٹاف عطائی قطعا نہیں ہیں یہی میڈیکل ٹیکنیشن ،ڈسپنسرز ،ایل ایچ وی بیشتر سرکاری ہیلتھ یونٹس چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہی پیرا میڈیکل سٹاف عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ 2007سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ڈسپنسرز کو ڈرگ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایسے افراد جنہوں نے 2007سے پہلے ڈسپنسر کا امتحان پاس کیا ہے انہیں ڈرگ لائسنس جاری ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مراکز صحت کی بہتری اور عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھتے ہوئے اپنی روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سٹاف اور عوام کی مشکلات ،مسائل کے ازالہ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے ایسے تمام نان کوالیفائیڈ افراد جو پریکٹس کررہے ہیں کے بارے میں کہا کہ جلد ہی ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا لہذا انہیں اپنے مفاد میں غیر قانونی پریکٹس فوری بند کردینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  ریڈ زون کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ، چوہدری نثار علی خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker