تازہ ترینعلاقائی

سبی:فنی تعلیم کی اپنی ایک اہمیت ہے تعلیم انسان کو زندگی گزارنے کے طریقہ سکھاتی ہے، ایڈیشنل کمشنر

سبی(نمائندہ خصوصی)فنی تعلیم کی اپنی ایک اہمیت ہے تعلیم انسان کو زندگی گزارنے کے طریقہ سکھاتی ہے لیکن فنی تعلیم پیٹ پالنے کا ذریعہ بنتی ہے فنی تعلیم سے انسان اپنی گھر کی آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے اس وقت 90فیصد لوگ فنی تعلیم اور ہنر کے ذریعہ روزگار سے وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی، بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے صوبائی لائزان افیسر محب اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد امین بلوچ ،ٹی ٹی سی پرنسپل عبدالغفور مری، و دیگر نے بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام فنی تعلیم و تربیت کیلئے آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی تھے ا تقریب میں ایلیمنٹری کالج کی پرنسپل بشریٰ ،سمیت ٹیچرز اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی سیمینار کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا سیمینار میں صوبائی لائزان افیسر محب اللہ نے طالبات کو فی تعلیم و تربیت کے حوالے سے آگاہ کیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فنی تعلیم و تربیت کیلئے آگاہی پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کو فنی تعلیم و تربیت کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان میں لاکھوں لوگ ہنر مندی کے ذریعے ہی با عزت روزگار کما رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 73.5فیصد وہ لوگ ہیں جو استاد اور شاگرد کے تحت کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ فنی ٹریننگ کورس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلباء و طالبات فنی تعلیم حاصل کرکے بامقصد روزگار حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی صوبہ بھر میں فنی اور ووکیشنل تعلیم فراہم کرنے کا اعلیٰ ادارہ ہے اس ادارے کابنیادی مقصد صوبہ میں صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے افرادی قوت فراہم کرنا صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور تکنیکی تربیت یافتہ افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ملازمت کے حصول میں مدد دینا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی صوبہ بلوچستا ن کے نوجوان نسل کو محفوظ ،روشن اور ہنر مند مستقبل کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ آٹھویں ،نویں ،دسویں کلاسوں میں پڑھنے والے بچے اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے ترقی یافتہ قوموں کی طرح ہنر مندی کے کورسز جلد سیکھ کرروزگار کا حصول یقینی بنائیں جس سے وہ اپنے اہل خانہ کی معاشی کفالت کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد،شاہینوں کا فلائی پاسٹ، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker