تازہ ترینعلاقائی

سبی: سٹی پولیس نے دو چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے

sibiسبی( نمائندہ پاک نیوزارشادخلجی)سبی سٹی پولیس نے دو چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ کی خصوصی ہدایت پر شہر میں جرائم کے خاتمہ کے سلسلے میں چلائی جانے والی مہم کے دوران ایس ایچ او سٹی تھانہ امیر جان مگسی نے پولیس پارٹی سمیت اللہ آباد اور نورپور روڈ کے مقام سے دو چوروں عمران اور دلبر خان کو الگ الگ واردات کرتے ہوے گھر میں گھسنے اور چوری کرتے ہو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ دونوں چوروں کو قبضے سے ڈونکی پمپ موٹراور دیگر گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا ہے ایس ایچ او سٹی تھانہ امیر جان مگسی کے مطابق دونوں ملزمان کا چوروں کے گروہ سے تعلق ہے جو پیشہ ور مجرم ہونے کے ناطے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ان کے سامان سے محروم کردیتے ہیں تاہم پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button