تازہ ترینعلاقائی

سبی:پاکستان ورکرزکنفیڈریشن سبی کے زیراہتمام سبی میں یوم مئی کے حوالے سے عظیم ایشان احتجاجی ریلی

سبی(نمائندہ خصوصی) مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے زیر اہتمام سبی میں یوم مئی کے حوالے سے عظیم ایشان احتجاجی ریلی پرانے سول ہسپتال سبی سے نکالی گئی جس میں پاکستان ورکرزکنفیڈریشن میں شامل تمام مزدور تنظیموں کے نمائندوں و کارکنوں نے شرکت کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جرگہ ہال سبی میں احتجاجی جلسہ عام میں بدل گئی احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سبی کے صدر محمد افضل کھوسہ جبکہ جلسہ عام کی صدرات طاہر وکٹر نے کی جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ارشاد احمد نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے بشیر احمد نے سرانجام دئیے جلسہ عام سے محمد افضل کھوسہ ، طاہر وکٹر، علی حیدر مگسی،خلیل اللہ ، محمد یونس سولنگی ، محمد صلاح سیلاچی، شاہ میر خان ، جمعہ خان ، عبدالستا رگچکی ، محمد عثام جعفر، محمد سلیم مرغزانی ، ملک اکرم بنگلزئی ، شاہ نوار خان ، میر محمد سیلاچی ،سیف اللہ مگسی، شاہ میر خان سیلاچی، مہراب خان خجک ، سید اسماعیل شاہ، ملک ریاض احمد، قادر بخش لونی ،محمد ہاشم ، تھنگوخان ، صدیق لونی ویگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو شکاگو کے مزدوروں نے جو قربانیاں دیں ہم ان کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے شکاگو کے مزدوروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں مزدوروں کے حقوق کیلئے شکاگو کے مزدوروں نے دنیا کیلئے تاریخ رقم کی جو مزدوروں کیلئے مشعل راہ ہے مقررین نے کہا کہ آج مزدور طبقہ کئی مسائل کا شکار ہیں سبی سمیت بلوچستان بھر کے مزدوروں انتہائی کسمپری کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں مزدوروں کی تنخواہ انتہائی کم ہے مہنگائی کے اس دورمیں گزار کرنامشکل ہوتا جارہے ہے سارا سال کروڑوں روپے کی کرپشن لوٹ مار کرنے والے سیاسی نمائندوں کو جب بجٹ میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ ہی لوگ قومی خزانہ خالی ہونے کا رونا روتے ہے باری باری حکمرانی کرنے والوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہے ملک کے عوام اور ملازمینوں کے مسائل مشکلات سے کو ئی سروکار نہیں مزدوروں کا آج بھی استحصال روز اول کی طرح جاری ہے شکاگو کے شہدا کی یاد میں منایا جانے والد دن مزدوروں کو اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کا سبق دیتا ہے دنیا کی ایک فیصد آبادی 45فیصد وسائل پر قابض ہے زرائع پیداوار پر مزدور طبقے کا حق تسلیم کیا جائے تو حالات تبدیل ہوسکتے ہے موجودہ استحصالی نظام کے پاس عوام اور مزدوروں کو دینے کیلئے بھوک اور مفلسی کے سوا کچھ نہیں مقررین نے کہا کہ سبی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ مزدور کش رویے کی مذمت کرتے ہیں اب ہمیں مل کر افسرشاہی کی غنڈہ گردی کے خلاف جنگ کرنا ہے شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کو یاد رکھتے ہوئے اتحاد واتفاق کو قائم رکھیں گے مقررین نے کہا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام قوانین صوبوں کے حوالے کئے جائیں مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ملک میں نجکاری کا سلسلہ بند کرکے اداروں میں سیاسی مذاخلت کا خاتمہ کیا جائے اور کرپشن لوٹ مار کلچر کا خاتمہ کرکے اہل ایماندار اور محنتی لوگوں کو میرٹ اور شفاف طریقے کے مطابق اداروں میں بھرتی کیا جائے مقررین نے کہا کہ آج کا دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم آپس کے اختلافات کو بھول کر مزدوروں کے حقوق کیلئے یک جان ہوجائیں گے مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں اتفاق و ارتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، جلسہ میں حاجی رمضان اچکزئی سمیت تمام صوبائی و مرزکی قائدین پر مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا گیا مزدوروں کے حقوق کیلئے کئی قرارادا بھی پیش کی گئی جلسہ عام میں عہد کیا گیا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جلسہ عام میں این ٹی ایس کی جانب سے ٹیسٹ کی مد میں فیسوں کا کم کرنے اور سبی میں دیگر اضلاع کے نوجوانوں کی بھرتیون کے خلاف بھی آواز بلند کی گئی نااہل نمائندوں کو ووٹ نہ دینے کا بھی عہد کیا گیا بعدازاں جلسہ عام میں کئی قراردابھی پیش کی گئی واضح رہے کہ یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان واپڈاہائیڈرویونین ، ریلولے محنت کش، ریلوے لیبر یونین، ، وطن ٹیچرزایسوسی ایشن، جے ٹی آئی ، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، اپیکا، ریڑی یونین دیگر ایمپلائز یونین سمیت پاکستان ورکرز کنفیڈیشن میں شامل مزدور تنظیموں نے اپنے اپنے ضلعی دفاتر سے احتجاجی ریلیاں نکلی اور مزکری جلوس میں شامل ہوئیں اس موقع پر سی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری ریلیاں و جلسہ عام کی حفاظت پر مامور تھی ۔

یہ بھی پڑھیں  دیسی لوگ کوئی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker