پاکستانتازہ ترین

سبی:2افرادکےقتل کےمقدمہ میں رکن بلوچستان اسمبلی کےتیسری مرتبہ وارنٹ جاری

sibiسبی(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت کے جج خان محمد نواز خان بارکزئی کی عدالت نے دو افراد کے قتل کے مقدمہ میں رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رندسمیت25افراد کے تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔معزز عدالت نے تفتیشی آفیسر کو ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا تفتیشی افسر نے معزز عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی اور ہوم سیکرٹری کو بھی لکھا ہے انسداد دہشت گرد سبی کی عدالت کے جج خان محمد نواز خان بارکزئی کی عدالت نے ملزمان کو 9جنوری تک گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 9جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا سرکار کی جانب سے مقدمے کی پیروی میرمراد بخش مری نے کی۔

یہ بھی پڑھیں  سبی:پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے تحت چلنے والا بنیادی مرکز صحت عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker