تازہ ترینعلاقائی

سبی:پہلے مسجد میں اور اب روڈ پر 1983ء میں قائم ہونے والے گورنمنٹ سکول کو تا حال عمار ت نہ مل سکی

سبی(نمائیندہ خصوصی)پہلے مسجد میں اور اب روڈ پر 1983ء میں قائم ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ قصاباں کو تا حال عمار ت نہ مل سکی ضلعی اور محکمانہ انتظامیہ اساتذہ کے تقدس اور بچوں کی معصومیت پر کب ترس کھائیں گے گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ قصاباں جسکی بنیاد 1983 ء میں محلہ کی ایک جامع مسجد میں گورنمنٹ مسجد سکول محلہ قصاباں کے نام سے رکھی گئی تھی بعد ازاں کچھ عرصہ کے بعد سکول کا نام تبدیل کرکے گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ قصاباں رکھدیا گیا مگر ڈے ون سے سکول کی کلاسز مسجد کے برآمدہ ،صحن ،مسجد کے شمال کی جانب ایک گھر اور مسجد کے باہر ایک گلی میں لگتی رہی ہیں مگر ان دنوں میں مسجد کی مرمت کے سلسلے میں مسجد کے برآمدہ کی چھتوں اور صحن کی اکھاڑ پچھاڑ کی وجہ سے سکول بالکل ہی بے یارو مددگار ہوگیا ہے اور گزشتہ روز اس سکول کی کلاسز گورنر ہاؤس کی بیرونی دیوار کے ساتھ فٹ پاتھ پر لگائی گئیں اچانک اسی روز ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن گورنر ہاؤس کے سامنے ایک مکان میں کسی ٹیچر کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچے تو ان کی نظر روڈ پر لگے گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ قصاباں پر پڑی جنہوں نے شائد بچوں پر ترس کھاتے ہوئے مسلے کے حل تک کیلئے سکول کو بند رکھنے کی ہدایت اساتذہ کو کردی وقتی طور پر اسکول تو بند ہوگیا مگر دوسری جانب سالانہ امتحانات بھی عنقریب شروع ہونے والے ہیں لیکن عمارت کب ملے گی سکول کو یہ کوئی نہیں جانتا عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی و محکمانہ انتظامیہ کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے تقدس بچوں کی معصومیت اور تعلیم پر ترس کھاتے ہوئے سکول متذکرہ کو جلد عمارت فراہم کی جائے یہی مفاد عامہ کا تقاضہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button