تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان سبی کے اساتذہ نے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

سبی( نامہ نگار) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان سبی کے اساتذہ نے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک جدوجہدجاری رہے گی،استاتذہ کا عزم،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان سبی کے اساتذہ مطالبات کے حق میں احتجاجاً علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہلے روز جی ٹی ائے کے عطا محمد گشکوری،محمدیوسف اور محمد یعقوب نودہانی کو جی ٹی ضلعی سبی کے چیئرمین جان محمد خجک نے ہار پہنا کر احتجاجی بھوک ہڑتال پر بٹھایا اس موقع پر جی ٹی ائے کے ضلعی چیئرمین جان محمد خجک نے کہا کہ جب تک ہمارئے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اساتذہ کے بلاجواز تبادلوں کو نہ روکا گیا تو مزید اسکولوں میں تالہ بندی بھی کردیں گے جس کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی انہوں نے کہا کہ اساتذہ جو معاشرئے کا ایک اہم اور مقدس طبقہ ہے لیکن ہمارئے مسائل میں اضافہ کرکے ہمیں سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل کرکے ان کے تقدس کو مزید پامالی سے بچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان نےامیدواروں کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker